وہ غلطیاں جن کی وجہ سے آپ کی یوٹیوب ویڈیو پر ویوز نہیں آتے

السلام علیکم دوستو حافظ سوفٹس یوٹیوب چینل پر خوش آمدید
آج کی اس ویڈیو میں ہم پوسٹ میں  یوٹیوب کی ایس ای او کرنا سیکھیں گے

مگر اس سے پہلے ہم یہ سیکھیں گے کہ یوٹیوب پر ویوز زیادہ یا کم کس وجہ سے آتے ہیں وہ کون سی سیٹنگ اور کوالٹی والا کام ہے جس کو کرنے سے یوٹیوب ہماری ویڈیو کو زیادہ لوگوں تک پہنچاتا ہے
یوٹیوب ویوز بڑھانے کی سیٹنگ


آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ نیا چینل ہوتا ہے اس پر چند ویڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں اور اس کی ویڈیوز پر لاکھوں ویوز اور ہزاروں سبسکرائبر آجاتے ہیں

وہیں ایک بندہ مسلسل اپلوڈنگ کرتا ہے مہینوں سے کام کررہا ہے مگر ویوز نہیں آتے

ان وجوہات کو ہم تین سٹیپس میں سیکھیں گے جہاں لوگ یہ تین غلطیاں کرتے ہیں اور چند ویوز کے بعد ان کی ویڈیو پر ویوز آںے بند ہوجاتے ہیں

پہلی غلطی

بہت سے لوگ یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کرتے وقت درست ٹائیٹل ڈسکرپشن اور ٹیگز نہیں لگاتے جس وجہ سے ان کی ویڈیو کو یوٹیوب دیکھنے والوں تک پہنچاتا ہی نہیں اور ان کے ویوز نہیں آتے

درست ڈسکرپشن اور ٹائیٹل لگانا ویڈیو میں آگے جاکر آپ کو سمجھاتے ہیں




اسی طرح کچھ لوگ اچھے ٹائیٹل ڈسکرپشن اور ٹیگز تو لگالیتے ہیں لیکن وہ اچھا تھمبنل نہیں بناتے ان کی ویڈیو لوگوں تک پہنچتی تو ہے مگر اس پر کوئی کلک کرکے ویڈیو کو دیکھتا نہیں کیونکہ لوگوں کوتھمبنل کی بیکار کوالٹی سے یہی لگتا ہے کہ ویڈیو بھی بیکار ہی ہوگی اور کچھ لوگ تو بس سمپل سا ٹائیٹل لگا کر تھمبنل لگاتے ہی نہیں ہیں نا ہی ڈسکرپشن لکھتے ہیں اور ٹیگز لگانا بھی چھوڑ دیتے ہیں

یاد رکھیں یہ چیزیں یوٹیوب نے استعمال کرکے ویڈیو کو درست آڈینس تک پہنچانے کے لیے بنائی ہیں ان کو استعمال کیے بغیر آپ اچھے رزلٹس نہیں لے سکتے

یہ سب ہم ویڈیو میں آگے جاکر پریکٹیکل میں سیکھیں گے ابھی ہم تھیوری سمجھ رہے ہیں

سو پہلی غلطی ٹائیٹل ڈسکرپشن اور ٹیگز نا لگانا دوسری غلطی تھمبنل کی کوالٹی پر فوکس نہیں کرنا

اب اگر آپ ان دو غلطیوں کو ٹھیک کرلیتے ہیں تو آپ ایک اوریج یوٹیوبر بن جائیں گے جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے چانس زیادہ ہوجاتے ہیں

لیکن اگر آپ ایک پرو یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں تو چند چیزیں جنہیں بڑے یوٹیوبر جن کے ملینز میں سبسکرائبر ہیں فالو کرتے ہیں ان چیزوں کو آپ کو بتانے لگا ہوں

جن میں سے سب سے اہم چیز ہے آپ کی ویڈیو

اس کو آسان الفاظ میں یوں سمجھیں اور سوچیں کہ جو ویڈیو آپ نے بنائی ہے اگر آپ کو یوٹیوب پر یہ ویڈیو دیکھنا پڑے کسی ضرورت کے تحت تو آپ اس کا کون کون سا حصہ دیکھنا پسند کریں گے اور کون کون سا حصہ سکپ کرکے آگے بڑھ جائیں گے

کیا آپ اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں گے یا آدھا دیکھیں گے

یعنی آپ کو ایک ویور بن کر سوچنا ہے اور اپنی ویڈیو بنانے کے بعد اس کو دیکھنا ہے اور اس میں سے صرف وہ پارٹس جن کو آپ سمجھتے ہیں کہ باقی رہنا چاہیے رہنے دینا ہے اور فالتو پارٹس کو کم کردینا ہے

اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اگر آپ کی ویڈیو دس منٹ کی ہے تو اسے ایڈٹ کرتے کرتے آپ 6 سے7 منٹ تک لے جائیں گے اور یہ آپ کی یہ ویڈیو ایک پرفیکٹ ویڈیو بن چکی ہوگی

اسی طرح اگر اپنی اڈینس کو ویڈیو پر روک کر رکھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے ابتدائی دس سیکنڈ میں ویڈیو کا سب سے اہم حصہ بطور انٹرو دیکھادیں جس سے ناظرین کو تجسس ہوگا اور وہ اس ویڈیو کو مکمل آخر تک دیکھنا چاہئیں گے کہ اس میں واقعی ایک قیمتی معلومات ہے

بغیر اضافی انٹرو بار بار سبسکرائب کرنے کا بولنے سے گریز کریں ہر وہ لمحہ جسے سکپ کیا جاسکتا ہے اسے دیکھانے سے ضرور بچیں کوشش کریں آپ کی ویڈیو میں ایک بھی پارٹ ایسا نا ہو جسے لوگوں کو سکپ کرکے آگے جانا پڑے اس سے آپ کی ویڈیو کی ایوریج ویور شپ متاثر ہوتی ہے اور آپ کی ویڈیو کو یوٹیوب اس طرح ریچ نہیں دیتا جس طرح ایک ایسی ویڈیو کو ریچ دیتا ہے جس کو کوئی سکپ نا کرے



یہ پوائنٹس ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ویڈیو پر ویوز بڑھا سکتے ہیں اب ہم آتے ہیں یوٹیوب کی ایس ای او اور تھمبنل بنانے کی طرف

یوٹیوب کی ایس ای او کے لیے اپنی ویڈیو کے متعلق چیٹ جی پی ٹی کو بتائیں اور اس سے ٹائیٹل ڈسکرپشن اور ٹیگز جرنیٹ کروائیں اور پھر مختلف ویب سائٹس سے بھی ٹیگز جرنیٹ کریں اور ان میں سے مناسب ٹیگز اپنی ویڈیو میں شامل کریں

اسی طرح ٹائیٹل اور ڈسکرپشن بھی شامل کرتے جائیں اور جو دیگر یوٹیوبرز کی آپ کے ٹاپک سے ملتی جلتی مشہور ترین ویڈیوز سے اپنی ویڈیو اور اس کی ایس ای او کا موازنہ کرتے ہوئے پبلش کریں

جہاں تک بات تھمبنل کی ہے تو اس کے لیے گوگل وسک کا استعمال کریں اور اس سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی ویڈیو کی مکمل سٹوری لکھ کر دیں اور اس سے مختلف انداز کے تھمبنلز کے لیے پرومٹ جرنیٹ کروائیں اور پھر ان پرومٹ کے ذریعے گوگل وسک کو استعمال کرکے تھمبنل بنوائیں اور ان تھمبنل کو اگر تھوڑا مزید ایڈٹ کرنا ممکن ہو تو ایڈٹ کرکے اپلوڈ کریں

یوں بہترین ایس ای او تھمبنل اور ویڈیوز کی ہائی کوالٹی ایڈیٹنگ سے آپ اچھے خاصے ویوز حاصل کرسکتے ہیں اور اگر آپ اس طریقے کو مسلسل فالو کرتے ہیں تو 15 ویڈیوز اس طرح اپلوڈ کرنے سے آپ وائرل ہوسکتے ہیں اسی طریقے کو یوٹیوب کے علاوہ پلیٹ فارمز پر بھی استعمال کریں

اور مزید اس طرح کی ٹپس کے لیے چینل سبسکرائبر کرکے ڈسکرپشن میں موجود ہمارے وٹس ایپ کو جوائن کرلیں

حافظ سوفٹس کو دیکھنے کا شکریہ